نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) شرومنی اکالی دل نے غذائی ڈبہ بندی صنعت کی وزیر ہرسمرت کور بادل کو راجیہ سبھا کے باہر گذشتہ جمعہ کو مبینہ طور پر ذلیل کرنے کے سلسلے میں کانگریس کے دو ارکان کے خلاف استحقاق شکنی کا نوٹس دیا ہے۔
شرومنی اکالی دل کے سکھ دیو
سنگھ ڈھنڈھسا نے آج راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ محترمہ کور کو کانگریس کے دو سینئر ارکان نے ایوان کے باہر ذلیل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی شکایت انہوں نے چیئرمین سے کی ہے اور کانگریس ارکان کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس دیا ہے